صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا، ڈاکٹر عاصم حسین

صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ ملکت کئ ذاتی فزیشن ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ طبی ماہرین کی ایک ٹیم ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید بتایا کہ بیماری کی نوعیت کے پیش نظر صدر کو آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے واضح کیا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد تصدیق کی گئی ہےکہ صدرِ مملکت کورونا میں مبتلا ہیں۔
ماہرین کی ایک ٹیم دیکھ بھال کر رہی ہے، اب طبیعت بہتر ہے۔

editor

Related Articles