پاکستان نے پانی کو اپنا اہم ترین قومی مفاد قرار دے دیا، بھارت کو منہ توڑ تاریخی جواب

 پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانی کو اپنا اہم ترین قومی مفاد قرار دے دیا۔

پاکستان بھارت کی جانب سے پانی روکنے یا پانی کا رخ موڑنے کے اقدام کو جنگ تصور کرے گا، پاکستان بھارت کی جانب سے پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب

پاکستان نے جوابی ردعمل میں فوری طور پر واہگہ بارڈر بند کر دیا ہے اور کہا ہے کہ  تمام کراس بارڈر ٹرانزٹ 30 اپریل تک پاکستان سے نکل جائیں۔ اس کے علاوہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت بھارت سے تمام تجارت بند کر دی ہے۔

انڈین ائیر لائنز اور بھارتی ملکیت کے جہازوں کے لئے پاکستان نے اپنی ائیر سپیس فوری طور پر بند کر دی ہے، پاکستان کا منہ توڑ جواب ہندوستان کی لفاظی گولہ باری نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔

editor

Related Articles