بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، بھارتی فوجی نے نریندرا مودی کی دھلائی کرتے ہوئے کچا چٹھا کھول دیا۔
بھارتی فوجی چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نا دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔بھارتی فوجی نے انڈیا واچ سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ کے چائے پینے کی نیوز پاکستان میں میڈیا پر چلی تھیں لیکن ہمارے دیس میں زندہ میڈیا نہیں ہے، اس موقع پر بھارتی فوجی نے اپنا رابطہ نمبر بھی دیا۔
بھارتی فوجی نے کہا کہ میرا دو سال کا بچہ بھی پوچھ رہا ہے کہ کیا میرا باپ دہشت گرد ہے ابھی اس کو لے کر پولیس تھانہ میں جواب دوں گا میں۔
سنبھال لینا مودی جی آپ نے تو شادی کی نہیں پر بار بار چلا کر میرا گلا گھس گیا ہے، جنرل صاحب بولے گا نہیں کیونکہ اسے اپنی سیٹ کی پڑی ہے اس نے ریٹائر ہونے کے بعد گورنر بننا ہے۔
انصاف کی بھیک مانگ رہا ہوں بار بار، اگر وزیر دفاع اور وزیراعظم انصاف نہیں دے سکتے تو کیا پاکستان گورنمنٹ سے انصاف مانگوں۔ جے شری رام جی کہنے سے حکومت نہیں ہوتی ہے اگر ایسی راج نیتی کرتے ہیں تو بند کر دیجئے اسے۔ ڈرامہ بند کیجئے اگر دیس کو سنبھالنا نہیں آتا ہے تو یہ دیس جوان سنبھال لیں گے۔
دوسرے فوجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کو کون دے گا انصاف۔ تماشا بنا کر رکھا ہے آپ نے، جو جوان سچائی بولے گا اسے گرفتار کرنے اور جیل میں ڈالنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
آپ سے انصاف چاہتے ہیں آزاد بھارت میں آپ نے غلام کر دیا ہے، آپ ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے کے لئے جا رہے ہیں گلے ملنے کے لئے، پہلے ہم جوانوں کو ملئے، ہم تین ماہ سے انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں، اب یہ بھیک مانگنے کا ٹائم گیا۔