پاکستانی پرچم خلا کی وسعتوں میں بھی لہرانے کو تیا ر،تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ! خلا باز ذیشان علی کی تاریخی پرواز سے قبل چینی سفارتخانے کا خراجِ تحسین

پاکستانی پرچم خلا کی وسعتوں میں بھی لہرانے کو تیا ر،تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ! خلا باز ذیشان علی کی تاریخی پرواز سے قبل چینی سفارتخانے کا خراجِ تحسین

پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک ایسا یادگار باب رقم ہونے جا رہا ہے جس کی گونج زمین کی سرحدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں تک پہنچے گی۔ 

پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے تاریخی سفر کے لیے تیار ہیں اور ان کی روانگی سے چند گھنٹے قبل چینی سفارتخانے نے خصوصی پیغام جاری کرکے پاک چین دوستی کی نئی مثال دنیا کے سامنے پیش کر دی۔

چینی سفارتخانے نے ذیشان علی کی خلائی مشن کے لیے تیاریوں کو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :25 کروڑ عوام کی امیدیں، پاکستان کا نام کندھوں پر لے کر خلائی مشن پر روانہ ہو رہا ہوں جو ملک کے لیے بڑا اعزاز ہے، خلا باز ذیشان علی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد! پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے کے لیے تیار ہیں۔

چینی زبان سیکھنا بڑا چیلنج

چینی سفارتخانے کے مطابق ذیشان علی کی تربیت کے دوران سب سے بڑا چیلنج سینٹری فیوج میں جسمانی دباؤ برداشت کرنا نہیں بلکہ چینی زبان سیکھنا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان  کے لیے تاریخی اور قابل فخر لمحہ،پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کر دیا، صدر ، وزیراعظم   کی تاریخی خلائی مشن پر قوم کو مبارکباد

روزمرہ گفتگو سے لے کر خلائی شعبے کی پیچیدہ پیشہ ورانہ کمانڈز تک چینی زبان پر عبور حاصل کرنے کا یہ سفر دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، تعاون اور قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دوستی زمین سے خلا تک پہنچ گئی

چینی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ شین ژو 24 مشن کی تیاری کے دوران ذیشان علی کی جدوجہد اور محنت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔

سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک کی دوستی اب زمینی سرحدوں تک محدود نہیں رہی بلکہ خلا کی وسعتوں تک پہنچ چکی ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون اور باہمی اعتماد کی ایک نئی علامت ہے۔

پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز

ذیشان علی کا خلائی مشن پاکستان کے لیے سائنسی تحقیق اور عالمی خلائی تعاون کے میدان میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی شرکت سے پاکستان کو چین کے خلائی پروگرام میں ایک منفرد مقام حاصل ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھونے لگی ، پاکستان کے پہلے خلا باز کی تاریخی کامیابی پر آزاد ڈیجیٹل کی پاکستانی قوم اور ذیشان علی کو مبارکباد

یہ تاریخی پیش رفت پاکستانی نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت، عزم اور جدید تعلیم کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پاکستانی قوم کی نظریں اب ذیشان علی کے تاریخی سفر پر مرکوز ہیں، جو قومی وقار اور پاک چین دوستی کی ایک نئی داستان رقم کرنے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles