’کاش میں یہ کہہ سکتا!‘ بھارت کے ساتھ سنگین صورتحال ختم ہو چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

’کاش میں یہ کہہ سکتا!‘ بھارت کے ساتھ سنگین صورتحال ختم ہو چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان پر بھارتی فضائی جارحیت کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارتی اقدام نے پاکستان کو جوابی کارروائی کے لیے مجبور کر دیا ہے‘۔ کاش میں یہ کہہ سکتا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی سنگین کشیدہ صورتحال ختم ہو چکی ہے۔

عرب ٹیلی وژن ’الجزیرہ‘ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ ’ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا ڈھول ابھی بھی بجایا جا رہا ہے، یا دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدہ صورت حال ختم ہو چکی ہے؟‘

الجزیرہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’کاش میں یہ کہہ سکتا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی سنگین کشیدہ صورت حال ختم ہو چکی ہے‘ لیکن ایسا نہیں ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر فضائی جارحیت مسلط کر کے پاکستان کو اس کا جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستانی علاقوں پر حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں اقوام متحدہ کا چارٹر کسی بھی ملک کو اس طرح کے حملے کی صورت میں جواب دینے کا حق دیتا ہے، پاکستان اپنا یہ حق ضرور استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی اور حکومت نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے جو بھی فیصلہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم اس پر حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles