پولیس کی بروقت کارروائی ، بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پولیس کی بروقت کارروائی ، بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

 بنوں میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، منڈان گیٹ کے باہر بارودی مواد سے بھرا موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگرد بارود سے بھرے موٹر سائیکل کو سٹی کے اندر داخل کرانا چاہتے تھے ، منڈان گیٹ کے باہر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3 : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 19 دہشتگرد جنہم واصل

پولیس اور بی ڈی ایس ٹیم نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر سائیکل کی چیکنگ کی اس دوران موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد ہوا ۔

بم ڈسپوزل یونٹ نے فوری طور پر بارودی مواد کو ناکارہ کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، اور موٹر سائیکل کو تھانہ منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

editor

Related Articles