جوتا نہیں، بجلی سے چلنے والی گاڑی،منفرد عالمی ریکارڈ قائم

جوتا نہیں، بجلی سے چلنے والی گاڑی،منفرد عالمی ریکارڈ قائم

نیدرلینڈز کے ٹی وی میزبان کلاس فان کروئسٹم نے روایتی ڈچ لکڑی کے جوتے، جسے ’’کلاگ‘‘ کہا جاتا ہے، کو گاڑی کی شکل دے کر حیران کن رفتار حاصل کرلی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کلاس فان کروئسٹم اور ان کی ٹی وی سیریز ’کلاس کین ڈو ایوری تھنگ‘کی ٹیم نے اس منفرد منصوبے کے لیے برطانوی شہری کیون نکس سے رابطہ کیا، جو 2025 میں تیز ترین موٹرائزڈ گارڈن شیڈ کا ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں حیران کن واقعہ، 5 سالہ بچی کے معدے سے سونے کا بار برآمد

ٹیم نے نیدرلینڈز کے روایتی لکڑی کے کلاگ کو گاڑی کے ڈیزائن کے لیے بطورِ تحریک استعمال کیا۔ گاڑی کو ایک الیکٹرک گو کارٹ کے فریم پر تیار کیا گیا، جبکہ اس کے اوپر پالئیےسٹر اور فائبر گلاس سے جوتے کی شکل کا خصوصی خول بنایا گیا۔ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کلاس فان کروئسٹم نے 4 اپریل کو نیدرلینڈز کے شہر بوشن ہوف میں واقع بریڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس منفرد گاڑی کو خود چلایا۔

یہ ؛بھی پڑھیں:شاہی خاندان کا چھپا راز سامنے آگیا، سابق کار سیلز مین شہزادہ بن گیا

کلاگ گاڑی نے دوران آزمائش تقریباً 112.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی، جس کے بعد اسے دنیا کی تیز ترین موٹرائزڈ کلاگ شو قرار دیتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

اس منفرد کامیابی کے ذریعے ٹیم نے نیدرلینڈز کی روایتی ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کو ایک دلچسپ انداز میں یکجا کردیا، جس نے روایتی کلاگ کو محض جوتے کے بجائے دنیا کی تیز ترین موٹرائزڈ سواریوں میں شامل کردیا۔

editor

Related Articles