ناروے کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے اپنے مشہور لمبے بال کٹوا کر نیا بز کٹ ہیئر اسٹائل اپنا لیا، جس کے بعد ان کی نئی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
ہالینڈ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنا نیا انداز مداحوں کو دکھایا اور کیپشن میں لکھا، ’نیا سیزن، نیا ٹرم‘.ہالینڈ جب مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے میچ کے لیے اتحاد اسٹیڈیم پہنچے تو انہوں نے کیپ پہن رکھی تھی، تاہم وارم اپ کے دوران کیپ اتارتے ہی ان کا نیا ہیئر اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ہالینڈ کے نئے لک پر سابق فٹبال اسٹار زلاتان ابراہیمووچ نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔ زلاتان نے مذاقاً سوال کیا کہ کیا ہالینڈ کوئی شرط ہار گئے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا نئے بالوں کے ساتھ ہالینڈ اب پہلے سے زیادہ تیز دوڑیں گے۔
سابق مانچسٹر سٹی منیجر پیپ گارڈیولا بھی ہالینڈ کے نئے انداز پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ہالینڈ کے سر پر ابھی بھی بال موجود ہیں۔
تاہم نیا ہیئر اسٹائل ہالینڈ کے لیے میدان میں خاص خوش قسمت ثابت نہ ہوا۔ بورن ماؤتھ کے خلاف وہ کئی اہم مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے، لیکن مانچسٹر سٹی نے میچ 2،1 سے اپنے نام کرلیا۔ سوشل میڈیا صارفین اب ہالینڈ کے نئے لک پر اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ان کے نئے انداز کی ویڈیو مسلسل توجہ حاصل کر رہی ہے۔