پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 24 اگست 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیئے ہیں۔
نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز چھٹی 12:45 بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکول
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کو صبح کی شفٹ 12 بجے ختم ہوگی۔
شام کی شفٹ
شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز یہ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
چھٹیوں کے بعد اسکول
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔ نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ رہیں گے۔
طالبات کے اسکول
نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز اسکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ تک فرق ضلعی سطح پر مقامی ضروریات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔
سختی سے عملدرآمد
محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔