دہشت گردی کا ذمہ دار کون؟ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کا گٹھ جو ڑ بے نقاب کردیا

دہشت گردی کا ذمہ دار کون؟ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور دہشتگردوں کا گٹھ جو ڑ بے نقاب  کردیا

خیبر پختونخوا میں موجودہ صورتحال کو محض سیاسی اختلاف کا معاملہ سمجھنے کے بجائے دہشت گردی اور امن و امان کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔ گزشتہ دو برس کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں تقریباً 6 ہزار 200 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، جن میں تقریباً 1,200 افراد شہید ہوئے، جبکہ افغان شہریوں کی جانب سے 37 خودکش حملے کیے گئے۔ رواں سال بھی 14 خودکش حملے ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت افغان شہریوں کی بتائی جاتی ہے۔

پولیس کی صورتحال

خیبر پختونخوا پولیس کی مجموعی نفری تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار ہے، تاہم 13 ہزار اہلکار وی آئی پی پروٹوکول پر تعینات ہیں اور تقریباً 17 ہزار پولیس اسامیاں خالی ہیں۔ ایسے صوبے میں جہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، نفری کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے۔

سی ٹی ڈی کی حالت

ضم شدہ اضلاع میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا نظام بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پورے سی ٹی ڈی کے پاس صرف 17 بلٹ پروف گاڑیاں اور تقریباً 3,300 اہلکار ہیں، جن میں صرف 25 مستقل ملازمین ہیں جبکہ باقی کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں،پولیس ایکٹ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے نتیجے میں بھی پولیس کی استعداد کار متاثر ہونے کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاکھوں کے مجمع کا دعویٰ ٹھس، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ’کرک‘ میں بھی بری طرح فلاپ

42 ارب روپے کا معاملہ

دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے پولیس چوکیوں کی تعمیر نو اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے پولیس نے 42 ارب روپے طلب کیے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صرف 1.2 ارب روپے جاری کیے گئے۔

سوال یہ ہے کہ جب پولیس کو مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے تو وہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کیسے کرے؟ دوسری جانب 42 ارب روپے خرچ کیے جانے کے دعوے بھی سامنے آتے ہیں، جس پر شفاف تحقیقات اور مکمل حساب کتاب ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف

تحریک انصاف کی جانب سے سوال اٹھایا جاتا ہے کہ اگر فوج سرحد پر موجود ہے تو دہشت گرد اندر کیسے داخل ہوتے ہیں؟ اسی تناظر میں موجودہ دہشت گردی کی صورتحال کی ذمہ داری سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر بھی عائد کی جاتی ہےتاہم ایک دوسرا بنیادی سوال یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس سے سیاسی طور پر مؤثر رہنے والی پی ٹی آئی کی اپنی دہشت گردی سے متعلق پالیسی کیا رہی ہے؟

مذاکرات کی پالیسی

عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد متعدد مواقع پر دہشت گردی کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنے کی بات کی۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات اور افغانستان میں موجود گروہوں کے ساتھ انگیجمنٹ کی پالیسی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جاتا رہااب سوال یہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کی موجودہ پالیسی اور پی ٹی آئی کی مذاکرات و انگیجمنٹ پر مبنی سوچ میں بنیادی فرق کیوں موجود ہے؟

ریاست کی پالیسی

ریاست اور پاک فوج کی موجودہ پالیسی واضح ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائی، انٹیلی جنس آپریشنز اور سکیورٹی فورسز کی صلاحیت میں اضافہ ریاستی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہےاگر ایک سیاسی جماعت دہشت گردوں سے مذاکرات اور انگیجمنٹ کی بات کرتی ہے تو پھر یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ یہ پالیسی ریاست کی دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں :خواجہ آصف کا چیلنج،عمران خان کے پی میں دہشتگردی کا ذمہ دار، پی ٹی آئی اس پر میرے ساتھ مناظرہ کرلے،

چند بنیادی سوالات

اس بحث میں چند سوالات کا جواب بھی ضروری ہے:کیا سیاسی قیادت نے خود فوجی چوکیوں کا دورہ کیا؟کیا شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی گئی؟ضم شدہ اضلاع میں کتنی عدالتیں اور پولیس تھانے مکمل طور پر فعال ہیں؟

کتنے ججز اور پولیس اہلکار وہاں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں؟دہشت گردی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کتنے اپیکس کمیٹی اجلاس منعقد کیے گئے؟اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کی اپنی واضح اور عملی پالیسی کیا ہے؟

وفاقی فنڈز

تحریک انصاف کی جانب سے یہ مؤقف بھی اختیار کیا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا کو وفاق سے مطلوبہ فنڈز نہیں ملتے۔ اس دعوے کا جائزہ لینے کے لیے جولائی 2010 سے 2025 تک وفاقی مالی معاونت کے دستاویزی اعداد و شمار سامنے رکھنا ضروری ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران خیبر پختونخوا کو وفاقی سطح پر مجموعی طور پر 8.5 کھرب روپے، یعنی 8,504 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

اصل بحث اب صرف اس بات پر نہیں ہونی چاہیے کہ رقم کتنی ملی، بلکہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ اس رقم میں سے امن و امان، پولیس، سی ٹی ڈی اور ضم شدہ اضلاع کی ضروریات پر کتنی رقم خرچ ہوئی اور اس کے نتائج کیا سامنے آئے۔

editor

Related Articles