انتشار مارچ  فتنہ الخوارج کے عناصر کے ساتھ آج کوہاٹ پہنچے گا،شرپسندی کی مصدقہ اطلاعات

انتشار مارچ  فتنہ الخوارج کے عناصر کے ساتھ آج کوہاٹ پہنچے گا،شرپسندی کی مصدقہ اطلاعات

لانگ مارچ سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی مصدقہ اطلاعات،5 اکتوبر کو تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک کے راستے کوہاٹ پہنچے گا، جہاں یہ رات قیام کرے گا،مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق گنڈی چوک اورکرک سے آنے والے قافلوں میں فتنہ الخوارج کے بعض عناصر شامل ہو چکے ہیں جنکی جیو فینسنگ کے ذریعے شناخت کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

خدشہ یہ ہے کے جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف کارروائی کریں گے تو سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان دنگا فساد اور انتشار پھیلا سکتے ہیں،اطلاعات کے مطابق ان عناصر نے تحریک انصاف کے شرپسند عناصر کے ساتھ مل کر قافلوں میں شامل ہو کر کوہاٹ میں موجود فوجی تنصیبات اور مختلف سکیورٹی پوسٹوں کی ریکی بھی کر رکھی ہے ۔

انٹیلی جنس اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور تحریک انصاف کے بعض شرپسند عناصر کوہاٹ میں قیام کے دوران فوجی تنصیبات، سکیورٹی پوسٹوں یا حساس علاقوں کے قریب شرپسندی، اشتعال انگیزی یا کسی پرتشدد کارروائی کی کوشش کر سکتے ہیں،ایک اہم خدشہ یہ بھی ہے کہ کسی ممکنہ کارروائی کو ایسے انداز میں انجام دیا جائے جس سے سکیورٹی فورسز اور احتجاجی شرکا کے درمیان تصادم یا شدید کشیدگی پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں :عوام نے انتشار مارچ مسترد کردیا،پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ فیکٹریاں سرگرم، پرانی ویڈیوز شیئر کرنے لگیں

اطلاعات کے مطابق 15 جولائی 2024 کے بنوں واقعے کو منصوبہ بندی کے دوران بطور مثال پیش کیا گیا، جہاں گل بہادر گروپ کے دہشت گرد حملے کے بعد احتجاج کے دوران احتجاج میں شامل شر پسندوں نے اپنے ہی لوگوں پر فائر کھول دیا جس سے کشیدگی کی صورتحال پیدا کرکے بھگدڑ اور افراتفری پھیلائی گئی جس سے احتجاج کرنے والے کئی مظاہرین مارے گئے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شر پسند اسی نوعیت کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، جس میں دہشت گرد عناصر اور احتجاج میں شامل شرپسند عناصر مل کر حالات کو خراب کر سکتے ہیں اور الزام سیکورٹی فورسز پر لگا دیا جائے گا اس ممکنہ حکمتِ عملی کا مقصد افراتفری پیدا کرنا،سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا کرنا، جانی نقصان کا باعث بننا اور بعد ازاں واقعے کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرنا ہو سکتا ہے۔

لہٰذا لانگ مارچ کے دوران حساس تنصیبات، فوجی پوسٹوں اور عوامی اجتماعات کے قریب کسی بھی مشتبہ سرگرمی، اشتعال انگیزی یا پرتشدد کارروائی کے امکان کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles