امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اسرائیل کے خلاف ایرانی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیگ میں نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آخری دو روز میں ایران سے بہت مار پڑی،ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کی کئی عمارتوں کوتباہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل سکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے،ایران نے یورینیم دوبارہ شروع کی تو پھر حملہ کریں گے۔
صدر نے کہا کہ ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی، فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں،ایران کے جوہری پروگرام کودہائیوں پیچھے لے گئے ہیں،ایران اب طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بناسکے گا۔
مزید پڑھیں: کس بھارتی سیاستدان پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائی گئی؟ AI چیٹ بوٹ ‘Grok’ کا جواب وائرل

