سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں ٹرین سروس معطل

سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں ٹرین سروس معطل

 پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس کے باعث اہم سفری راستے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکا، حکومت بلوچستان کا  تین روزہ سوگ کا اعلان

ریلوے حکام کے مطابق، 11 اگست اور 14 اگست کو کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، جعفر ایکسپریس جو پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے، وہ بھی 10 اگست اور 13 اگست کو معطل رہے گی۔ اسی طرح بولان میل، جو کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے، 10 اگست سے 16 اگست تک دونوں اطراف سے منسوخ رہے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق

متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کی واپسی اور مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے ریزرویشن دفاتر سے رابطہ کریں۔

حکام نے سیکیورٹی خدشات کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معطلی عارضی ہے اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔ صورت حال کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔

Related Articles