وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یوتھ انٹرن شپ پروگرام،جا نئے درخواست دینے کا طریقہ کار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یوتھ انٹرن شپ پروگرام،جا نئے درخواست دینے کا طریقہ کار

پنجاب حکومت نے 1000 پیرا ویٹرنری پروفیشنلز اور ویٹرنری گریجویٹس کے لیے صوبے کا پہلا جامع انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس تاریخ ساز منصوبے کے لیے بڑے پیمانے پر بجٹ روپے ہے۔

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ ساٹھ ہزار روپے کا وظیفہ ملے گا جبکہ پیراویٹ اور لائیو سٹاک اسسٹنٹس کو چالیس ہزار روپے انٹرن شپ کے دوران  سے نوازا جائے گا۔

اپلائی کرنے کا طریقہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تصدیق شدہ DVM ڈگری کے حامل ویٹرنری گریجویٹس اپنے متعلقہ اضلاع میں درخواست دے سکتے ہیں۔ متوازی انداز میں، دو سالہ LAD ڈپلومہ حاصل کرنے والے نوجوان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست گھر بیٹھے آفیشل ویب سائٹ www.jobs.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن کی جا سکتی ہے۔

یہاں اپلائی کریں: https://jobs.punjab.gov.pk/new_recruit/job_detail/internship-paravet

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ اس انٹرن شپ پروگرام سے لائیو سٹاک فارمرز کو ان کی دہلیز پر جانوروں کے علاج اور مشاورتی خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے لائیو سٹاک سیکٹر کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے صوبہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ حصہ ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کو لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ ہم آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *