اسلامی تعاون تنظیم اجلاس،پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد کردیا

اسلامی تعاون تنظیم اجلاس،پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد کردیا

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ میں شروع ہو گیا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے اور امدادی سامان کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، انہوں نے  گریٹر اسرائیل  منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کا قیام ناقابل قبول ہے  جبکہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام انتہائی ضروری ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں  اور غزہ پر قبضے کا منصوبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور ان کے بنیادی حقوق کے ساتھ ہیں  اور ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں پیدا ہونے والی  قحط کی صورتحال انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے گریٹر اسرائیل منصوبہ مسترد کر دیا، اقوام متحدہ نے بھی ’جنگی جرم‘ قرار دے دیا

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے  اور غزہ میں انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جبری بے دخلی اور غیر قانونی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام جاری ہے  جبکہ ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اس اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہیں، جہاں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے منصوبے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *