وفاقی پبلک سروس کمیشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ جنرل ریکروٹمنٹ کے لیے اب تحریری امتحانات نہیں ہوں گے اور امیدوار صرف ایم سی کیوز پر مشتمل ٹیسٹ دیں گے
پبلک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا طریقہ کار 21 ستمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا، اس نظام کے تحت گریڈ 16 سے 21 تک کے عہدوں کی بھرتی ایم سی کیو پر مبنی امتحان کے ذریعے ہوگی۔
کامیاب ہونے کے لیے امیدوار کو کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوں گے اور ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کی کٹوتی ہوگی،ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا نظام مسابقتی امتحان سی ایس ایس پر لاگو نہیں ہوگا۔