سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان

وفاقی وزارت صحت نے خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا جس کے تحت 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم کے دوران یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام اباد کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 46 ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسکولوں ، مدارس، علاقے کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز اور صحت مراکز میں بھی ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

اس 12 روزہ مہم کے دوران ویکسین پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : روس کاکینسر کا علاج کرنیوالی ویکسین تیار کرنیکا دعویٰ، 2025 میں مریضوں کو مفت دی جائیگی

ضلعی ہیلتھ آفیسر راشدہ بتول نے کہا کہ سروائیکل خواتین میں ایک خاموش کینسر ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض جان لیوا بن جاتا ہے، پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز سندھ ، اسلام اباد پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور دیگر اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ خواتین میں سروائیکل کینسر کی شرح میں اضافے کے سبب حکومت نے انسدادِ سروائیکل کینسر کی ویکیسن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

editor

Related Articles