میں نے پاک بھارت سمیت 7 جنگیں ر کوائیں، امریکی صدر ٹرمپ

میں نے پاک بھارت سمیت 7 جنگیں ر کوائیں،  امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی اور پاک بھارت جنگ سمیت سات جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام جنگیں متعلقہ ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں گئیں اور اس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار شامل نہیں تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور ابراہیم معاہدے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہاں مدعو کرنے پر شکریہ، میری حکومت کے صرف آٹھ ماہ میں مثبت تبدیلیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ان کے مطابق پچھلی انتظامیہ نے امریکا کو شدید مسائل سے دوچار کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تو اسے جیل جانا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا شدید مشکلات میں تھا، مگر اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی پر قابو پایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے، ہمیں معاشی تباہی ورثے میں ملی تھی مگر اب عالمی سطح پر امریکا کو دوبارہ عزت اور وقار حاصل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج مسلم رہنماؤں سے اہم ملاقات، غزہ میں جنگ کے بعد انتظامی ڈھانچے پر مشاورت ہوگی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

Related Articles