وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے “پنجاب دھی رانی پروگرام” کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت رواں سال صوبے بھر میں پانچ ہزار سے زائد اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو دو لاکھ روپے سلامی پیش کی گئی ہے، جبکہ دلہا اور دلہن دونوں کو عروسی جوڑے بھی تحفے میں دیے گئے ہیں۔
سہیل شوکت بٹ نے مزید بتایا کہ اجتماعی شادی کی اس تقریب میں 17 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ گوجرانوالہ سٹی کے 15، صدر کے 21، کامونکی کے 29، نوشہرہ ورکاں کے 46 اور وزیرآباد کے 54 جوڑے نکاح کے بندھن میں بندھے۔
تقریب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں بلال فاروق تارڑ، وقار چیمہ، عدنان چٹھہ، قیصر اقبال سندھو، عمران خالد بٹ، عمر فاروق ڈار، محمد نواز چوہان اور عمانوئل اطہر شامل تھے۔ اس موقع پر مس سونیا عاشق، سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، اے سی وزیرآباد زرقون، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف اور سلامی کی رقم اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام ایک تاریخ ساز فلاحی اقدام ہے جس کے ذریعے بے شمار غریب اور مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
والدین اور نوبیاہتا جوڑوں نے اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا۔
“پنجاب دِھی رانی پروگرام” کیا ہے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے “پنجاب دِھی رانی پروگرام” (اجتماعی شادیوں کا پروگرام) کی منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحق والدین کو ان کی سماجی و مذہبی ذمہ داری عزت و وقار کے ساتھ پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اسلام میں شادی ایک مقدس سماجی معاہدہ ہے جو ایک خوشحال اور مستحکم خاندانی زندگی کی بنیاد ہے۔ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالی مشکلات کی وجہ سے بہت سے نادار والدین اپنے بچوں کی شادی نہیں کر پا رہے۔ اجتماعی شادیوں کا پروگرام معاشرے میں حکومت کی سرپرستی، امید اور استحکام کو فروغ دے کر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔
اہلیت اور طریقہ کار:
لڑکیاں جو یتیم / بے سہارا / معذور / معذور افراد کی بیٹیاں ہیں، جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو •
درخواست دہندہ دلہن کا والد، والدہ یا سرپرست ہو سکتا ہے یا خود دلہن ہو سکتی ہے •
درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے •
اگر زیادہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو درخواست دہندگان کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا •
(غیر شادی شدہ ہونے کا بمع اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کے لیے آمادگی) بیانِ حلفی •
دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے زریعے 200,000 روپے سلامی دی جاے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے “پنجاب دھی رانی پروگرام” کے تحت دو لاکھ روپے بطور سلامی حاصل کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں۔