آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کو پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں ایران روانہ ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن دیرپا اور جامع حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی جاتی رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی امن و سلامتی سمیت مختلف امور پر قریبی رابطہ موجود ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کو پاکستان کی علاقائی امن کے لیے جاری کوششوں اور سفارتی رابطہ کاری کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے