افغانستان کی طالبان حکومت کا دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا متنازع فیصلہ

افغانستان کی طالبان حکومت کا دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا متنازع فیصلہ

 افغانستان کی طالبان حکومت نے دریائے کنڑ پر ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے یہ دریا پاکستان کے ضلع چترال سے نکل کر افغانستان کے صوبہ کنڑ سے گزرتا ہوا دریائے کابل میں شامل ہوتا ہے اور بعد ازاں دوبارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارتِ پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ ڈیم کا ڈیزائن اور تخمینہ مکمل ہو چکا ہے اور اب صرف مالی وسائل کی فراہمی کا انتظار ہے جس کے بعد منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈرنے منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی اداروں کو استعمال کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ہندوستان کی آبی دہشت گردی کا نیا منصوبہ: افغانستان کے ذریعے پاکستان کا پانی روکنے کی سازش بے نقاب

ڈیم کابل کے قریب اُس مقام پر تعمیر کیا جائے گا جہاں دریائے کنڑ دریائے کابل سے ملتا ہے ماہرین کے مطابق اس مقام پر ڈیم کی تعمیر سے افغانستان اپنے لیے پانی ذخیرہ کر سکے گا، جس سے دریا کے بہاؤ پر پاکستان کی جانب اثر پڑنے کا امکان ہے۔

طالبان حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ملکی آبی وسائل کے استعمال کا حق رکھتی ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ وہ دریائے کنڑ سمیت تمام مشترکہ آبی وسائل کے استعمال میں عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *