اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کررہے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کررہے ہیں،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق وزیرِ داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی پوری ٹیم شہری سہولتوں میں بہتری کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور کشش میں مزید اضافہ ہوگا وزیراعظم نے اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کے پیشِ نظر ہوٹلوں اور رہائشی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے انہوں نے ہدایت دی کہ قومی مفاد میں تمام ترقیاتی منصوبے جلد اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں حکومت ایسے تمام منصوبوں کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی زبان میں نئے چینل کا افتتاح کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کے مقام پر ٹریفک کا بوجھ زیادہ ہونے کے باعث انڈرپاس منصوبہ ناگزیر تھا۔انہوں نے بتایا کہ الیونتھ ایونیو پر بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہین چوک انڈرپاس کو جدید معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :نوجوانوں کو جدید تعلیم دے کر ملک کا سرمایہ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، اور وزیراعظم ان منصوبوں کے سلسلے میں خصوصی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *