سمندری سرحد کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے بخوبی جانتے ہیں،سربراہ پاک بحریہ

سمندری سرحد کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے بخوبی جانتے ہیں،سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سرکریک سے جیوانی تک ہم اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

دورے کے دوران پاک میرینز میں جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے تین یونٹس کو  شامل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ان جدید ہوورکرافٹس کی شمولیت بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہےیہ ہوورکرافٹس خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیںجو پاک میرینز کو ہر طرح کے ماحول میں تیز اور مؤثر ردعمل کی طاقت فراہم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، دوطرفہ بحری تعاون پر اہم ملاقاتیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے وژن کی تجدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک مضبوط اور مستحکم ہیں سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور علاقائی سمندری سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہےاور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اپنی سرحدوں کے ہر انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔

editor

Related Articles