امن معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوادی

امن معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ امریکی ثالثی کے نتیجے میں طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی مقاصد حاصل نہ ہوئے تو اسرائیل پر پابندی لگا سکتے ہیں،یورپی یونین

امن معاہدے پر دستخط کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میں دنیا میں امن چاہتا ہوں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں امن معاہدے سے لاکھوں زندگیاں بچ جائیں گی۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ کا مقصد دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔ ان کے بقول، ’میں جنگیں نہیں، تجارت چاہتا ہوں، اسی لیے تمام جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب کے دوران اپنے سابقہ سفارتی کردار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے متعدد بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کر کے امن کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر انہوں نے جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر بھی کیا۔

مزید پڑھیں:امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے، غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد جاری

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین انسان ہیں، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔‘ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین انسان ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اورافغانستان دونوں کو جانتا ہوں، وہ معاملہ جلد حل کر لیں گے،8 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، اب دنیا میں صرف ایک جنگ رہ گئی ہے۔

امریکی صدرکا کہنا ہےکہ ملائیشیا مبصرین تعینات کرے گا،کمبوڈیا اورملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں،تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کی لڑائی کو روکا، دونوں فریق تمام لڑائیاں ختم کرنےپر راضی ہیں، 18 کمبوڈیا جنگی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک نئے دور کے امن اور استحکام کی بنیاد رکھے گا۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *