صارفین کی سہولت کیلئے انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا

صارفین کی سہولت کیلئے انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا

انسٹاگرام صارفین کے لیے خوشخبری ، انسٹا نے ریلز ویڈیوز کے لیے ’واچ ہسٹری‘ نامی نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے اُن ویڈیوز کی تلاش کو آسان بنانا ہے جو وہ پہلے دیکھ چکے ہوں۔

رپورٹس کے مطابق، انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ نیا فیچر صارفین کو اپنی دیکھی گئی ریلز ویڈیوز کی ہسٹری تک رسائی فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد صارفین اُن ویڈیوز کو دوبارہ تلاش کر سکیں گے جنہیں وہ پہلے نہیں ڈھونڈ پاتے تھے۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے جو ریلز ویڈیوز دیکھنے کے شوقین ہیں، اور اکثر کسی دلچسپ ویڈیو کو حادثاتی طور پر اسکرول یا ایپ ریفریش ہونے کی وجہ سے کھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

انسٹا گرام ایپ میں سیٹنگز، پھر یور ایکٹیویٹی اور پھر واچ ہسٹری پر کلک کرکے اس فیچر تک با آسانی رسائی ممکن ہے،

فہرست میں سب سے اوپر حال ہی میں دیکھی گئی ویڈیوز ہوں گی، جبکہ نیچے پرانی ویڈیوز دیکھی جا سکیں گی۔

 اس کے علاوہ، صارفین مخصوص تاریخ منتخب کرکے اُس دن دیکھی گئی ویڈیوز بھی دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا اور انسٹاگرام کو دیگر ویڈیو پلیٹ فارمز کے مقابلے میں مزید مضبوط پوزیشن میں لا سکتا ہے۔

اس سے قبل میٹا نے انسٹاگرام اسٹوریز کو مزید بہتر اور دلچسپ بنانے کے لیے نئے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچرز متعارف کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام میں نئے جنریٹیو اے آئی فیچرز متعارف

کمپنی کے مطابق اب صارفین اسٹوریز میں تصاویر اور ویڈیوز کو مختلف انداز میں ایڈٹ اور ری اسٹائل کر سکیں گے، جس سے تخلیقی صلاحیتیوں میں نکھار ہوگا،اگرچہ اسٹوریز میں جون 2025 سے تصاویر اور ویڈیوز کو شامل، ہٹانے یا تبدیل کرنے کا فیچر دستیاب تھا، مگر اب اسے مزید اپ گریڈ کر کے زیادہ صارف دوست بنایا گیا ہے۔

editor

Related Articles