وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے سماجی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل

وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے سماجی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے سماجی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد علاقے میں عوامی سہولیات کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام و فورسز کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چـہکان اور میران شاہ میں امن کانفرنسز اور قبائلی جرگہ کا انعقاد، علما، مشران کا فتنتہ الخوارج کے خاتمے کے عزم کا اظہار

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جرگے کے دوران عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی اسکیم کے مطالبات پیش کیے۔

ایف سی حکام نے عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ وعدے کے مطابق فرنٹیئر کور نے مختصر مدت میں تمام منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔

علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جس سے درجنوں دیہات کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ اسی طرح زرمیلان اور خانکوٹ جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لیے سڑکوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس سے آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

خانکوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ طبی مرکز (میڈیکل کلینک) کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس کلینک میں ادویات، ابتدائی طبی امداد اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے مقامی آبادی کو فوری طبی امداد میسر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا تاریخی جرگہ، فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق

علاقے کے عوام نے ایف سی ساؤتھ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے فورسز اور عوام کے درمیان اعتماد، تعاون اور تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایف سی کی یہ کوششیں نہ صرف عوامی مشکلات میں کمی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ علاقے میں پائیدار امن و ترقی کی راہ بھی ہموار کر رہی ہیں۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے ترجمان کے مطابق، عوامی فلاح و ترقی کے یہ منصوبے اسی جذبے کے تحت جاری ہیں تاکہ جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *