عجب کرپشن کی غضب کہانی! دودھ کی رکھوالی پر بلی؟ نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات

عجب کرپشن کی غضب کہانی! دودھ کی رکھوالی پر بلی؟ نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات

عجب کرپشن کی غضب کہانی! دودھ کی رکھوالی پر بلی؟ نثار کھوڑو کے خلاف کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات، تین دہائیوں کی سیاسی اننگز پر سوالیہ نشان ہیں ۔

نثار کھوڑو کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو کئی دہائیوں سے سندھ کی سیاست میں فعال ہیں۔ تقریباً 48 سال سے پیپلز پارٹی سے وابستہ نثار کھوڑو موجودہ سیاسی سیٹ اپ میں سینیٹر ہیں جبکہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔

اربوں روپے کی گندم کہاں گئی؟

نثار کھوڑو کے حوالے سے سامنے آنے والے اہم الزامات میں گندم سے متعلق معاملہ بھی شامل رہا ہے۔ اربوں روپے مالیت کی گندم میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں اور بڑی مقدار میں گندم کہاں غائب ہوئی اس کا کسی کو علم نہیں

یہ معاملہ اس لیے بھی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ گندم عام آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس شعبے میں کسی بھی مالی یا انتظامی بے ضابطگی کا براہ راست اثر عوام اور سرکاری خزانے پڑتا ہے

آمدن اور اثاثوں پر سوالات

نثار کھوڑو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ان کی ظاہر کردہ آمدن اور بعض جائیدادوں یا اثاثوں کے درمیان فرق کے حوالے سے بھی سنگین سوالات اٹھنے لگے ،معمولی آمد پر اتنے زیادہ اثاثے اور جائیدادیں کیسے بن گئیں ۔ ناقدین کی جانب سے بعض اثاثوں کو مبینہ طور پر بے نامی قرار دینے کے دعوے بھی کیے جاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ان کی خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی اور کیا تمام اثاثے متعلقہ قانونی اور مالی گوشواروں میں ظاہر کیے گئے تھے۔

منی لانڈرنگ کے الزامات

نثار کھوڑو کا نام منی لانڈرنگ میں شامل رہا ، نثار کھوڑو نے منی لانڈرنگ کی بہتی گنگا میں بھی ہاتھ دھونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحققات بھی کی جا رہی ہیں

2026 میں زرعی زمین کی نئی انکوائری

اب 2026 میں نثار کھوڑو کے حوالے سے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق لاڑکانہ اینٹی کرپشن حکام نے زرعی زمین سے متعلق ان کے خلاف انکوائری شروع کی ہے۔

اس نئی پیش رفت نے ایک بار پھر ان کی سیاسی زندگی اور مالی معاملات سے متعلق سوالات کو نمایاں کر دیا ہے۔ انکوائری کا بنیادی مقص زمین کی ملکیت اور اس سے متعلق ریکارڈ کی جانچ ہے ۔

تین دہائیوں سے زائد سیاست اور جواب طلب سوالات

نثار کھوڑو کا سیاسی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ پیپلز پارٹی میں طویل عرصے تک فعال رہنے اور سندھ میں اہم سیاسی ذمہ داریاں سنبھالنے کے باعث ان کے معاملات کا جائزہ سیاسی سطح پر بھی لیا جاتا رہا ہے۔

editor

Related Articles