“پاک فوج کی بہادری، 10 مئی کا سبق یاد رکھو” فیاض الحسن چوہان کا بھارتی تجزیہ کار میجر گورو آریہ کو منہ توڑ جواب

“پاک فوج کی بہادری، 10 مئی کا سبق یاد رکھو” فیاض الحسن چوہان کا بھارتی تجزیہ کار میجر گورو آریہ کو منہ توڑ جواب

 سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھارتی فوجی تجزیہ کار میجر (ر) گورو آریہ کی جانب سے بھیجی گئی طعنہ زنی اور دشنام طرازی کا انتہائی سخت اور منہ  توڑ جواب دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق میجر (ر) گورو آریہ نے فیاض الحسن چوہان کو اپنا وی لاگ  بھیجنے کے بعد تنز و تحقیر کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا تھا کہ  کب سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدہ ایکٹو    ہوگا؟

بھارتی میجر کو آڑے ہاتھوں لیا

  فیاض الحسن چوہان نے وی لاگ اور سوال کا کرارا جواب دیتے ہوئے  بھارتی میجر کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ  “بے غم رہو اور صبر کرو! تمہاری، تمہارے انڈیا اور اسرائیل کی آتما کو ایسی شانتی پہنچائیں گے جیسے 10 مئی 2025 کو پہنچائی تھی۔”

پاک فوج کی بہادر اور شجاعت

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردِعمل میں پاک فوج کی شجاعت، پیشہورانہ صلاحیتوں اور عالمگیر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین دفاعی قوت ہیں جن کی بہادری اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ دشمن کی ہر چال اور ہر سازش کا جواب پاک فوج نے ہمیشہ میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ پر دانت کھٹے کر کے دیا ہے۔

 معرکہ حق میں بھارت کی رسوائی 

فیاض الحسن چوہان  نے 10 مئی 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح انڈیا کو ہر محاذ پر ناکامی اور شکست سے دوچار کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ بین الاقوامی سطح پر جہاں بھی دشمن نے پاکستان کو زک پہنچانے کی کوشش کی، وہاں اسے شدید ندامت اور عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت پاکستان اور اتحادیوں کے دفاعی معاہدوں سے خائف

 فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اتحادیوں کے دفاعی معاہدوں اور حکمتِ عملی سے خائف بھارتی پروپیگنڈا ساز اپنی عبرتناک شکستوں کو چھپانے کے لیے دشنام طرازی کا سہارا لے رہے ہیں  لیکن پاک فوج کی سرحدوں پر چوپانی اور قوم کا اتحاد ہر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتا رہے گا۔

editor

Related Articles