ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، چاندی بھی مہنگی

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، چاندی بھی مہنگی

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں سونے کی قیمت میں بھر بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج (جمعرات)  کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے میں فروخت ہوا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہو گئی، جو پہلے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے تھی، جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 935 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 493 روپے ہو گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 90 روپے اور 77 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے اور 4 ہزار 382 روپے ہو گئی۔

ادھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 37 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس ہو گئی، جبکہ چاندی 0.9 ڈالر کے اضافے سے 48.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

یاد رہے کہ دو روز قبل مقامی مارکیٹ میں فی تولہ  1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی تھی ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے تک پہنچی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مسلسل تغیر و تبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles