کرپٹو مارکیٹ میں بھونچال، بٹ کوائن دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

کرپٹو مارکیٹ میں بھونچال، بٹ کوائن دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

عالمی کرپٹو مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 55 ہزار 830 ڈالر پر آگئی۔

 اس بڑی گراوٹ نے سرمایہ کاروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور مارکیٹ میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔  

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں 5.10 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور اس کی حقیقی قدر سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے، جس کے اثرات کرپٹو مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :اربوں ڈالر کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر ابوظہبی عدالت کا بڑا فیصلہ، 26 ہزار کرپٹو والٹس نشانے پر، ہیکرز کی دوڑیں لگ گئیں

ٹیکنالوجی اور اے آئی سے جڑے خدشات نے پرخطر اثاثوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس سے بٹ کوائن بھی محفوظ نہ رہ سکا ،  رپورٹ کے مطابق کاروباری سیشن کے دوران بٹ کوائن کی قیمت میں 3.57 فیصد کمی ہوئی اور یہ 56 ہزار 813 ڈالر تک گر گئی تھی۔

تاہم فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث یہ سطح بھی برقرار نہ رہ سکی اور قیمت مزید لڑھک کر 55 ہزار 830 ڈالر تک جا پہنچی۔ 

اس سے قبل جمعے کے روز بھی بٹ کوائن کی قیمت جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 60 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد سے نیچے آگئی تھی، جس کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔

  یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فری لانسرز نے ایک سال میں کتنے ڈالر کمائے؟دنیا حیران

 ماہرین کے مطابق 60 ہزار ڈالر کی اہم حد ٹوٹنے کے بعد مارکیٹ میں مزید مندی کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور سرمایہ کار آئندہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

editor

Related Articles