پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، مزید 11 ہزار 600 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، مزید 11 ہزار 600 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ روز تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

افغانستان میں جاری جنگ اور خانہ جنگی کے سبب پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ایک غیر معمولی مثال قائم کی، اس دوران افغان مہاجرین کو نہ صرف پناہ دی گئی بلکہ ان کیلئے رہائش اور کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتار افغان شہری کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعترافی ویڈیو بیان، ہوشربا انکشافات

پاکستانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے اس عمل میں ایف سی اور سول انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ افغانوں کی وطن واپسی ایک محفوظ اور باعزت طریقے سے ہو سکے، پاکستان میں اب بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ سال 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغانیوں  کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:قلعہ عبداللہ میں افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان، انسانی ہمدردی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، افغان مہاجرین کے مسئلے کا ایک دیرپا، باعزت اور پُرامن حل چاہتا ہے۔

editor

Related Articles