پاک سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل سوزوکی جی آر ون ٹو فائیوکے لیے ایک نئے قسطوں کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین 24 ماہ کی مدت میں بغیر کسی سود کے بائیک خرید سکتے ہیں۔
بائیک خریدنے کے خواہشمند افراد کو پچیس فیصد ڈائون پیمنٹ جبکہ ہر ماہ 17,300کی رقم قسط کی صورت میں ادا کرنا ہوگاتئیس ماہ تک ہر ماہ 17,300روپے قسط دینا ہوگی جبکہ آخری قسط سولہ ہزار سات سو پچہتر روپے ہوگی
یہ اسکیم ملک بھر میں کمپنی کے تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر درمیانی رینج کی اس موٹرسائیکل کو زیادہ قابلِ حصول بناتی ہے۔
سوزوکی جی آر ایک سو پچاس کی جولائی 2025 کے مطابق آفیشل قیمت 552,900 روپے ہے اس اسکیم کے تحت بائیک کی بکنگ کے وقت کم از کم 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ لازمی ادا کرنا ہوگی جبکہ باقی رقم کو 24 ماہ کی قسطوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جس پر کوئی سود لاگو نہیں ہوگا۔
کمپنی کے نمائندوں کے مطابق یہ سود سے پاک منصوبہ صارفین کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہےتاہم صارفین کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ پراسیسنگ فیس، رجسٹریشن چارجز اور انشورنس کے اخراجات علیحدہ ادا کرنے ہوں گے جس سے کل ادائیگی میں اضافہ ہوگا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اضافی اخراجات کے بارے میں مکمل شفافیت فراہم کی گئی ہے تاکہ صارفین کسی غیر متوقع چارجز سے محفوظ رہیں۔
اس اسکیم میں حصہ لینے کے لیے صارفین کو کسی بھی آؤنرڈ سوزوکی شوروم کا دورہ کرنا ہوگا جہاں انہیں آفیشل اپلیکیشن فارم فراہم کیا جائے گا اور قسطوں کے منصوبے کی تفصیلی رہنمائی دی جائے گی۔
فارم جمع کروانے کے بعد ضروری دستاویزات کے ساتھ منظوری کے لیے درخواست دی جاتی ہے اور منظوری ملنے کے بعد بائیک کی ڈیلیوری شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔
یہ سود سے پاک قسطوں کا منصوبہ مارکیٹ میں دستیاب سب سے مقابلتی اسکیموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور یہ درمیانی رینج کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے آسان اور سودمند حل فراہم کرتا ہے۔