قومی اسمبلی کے چھ صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات،کس پارٹی کو برتری حاصل؟

قومی اسمبلی کے چھ صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات،کس پارٹی کو برتری حاصل؟

پنجاب کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کئی نشستوں پر برتری حاصل کی ہے  لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

قومی اسمبلی کی نشستوں میں این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد بلال بدر نے 10,390 ووٹ لے کر برتری حاصل کرلی جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 2,408 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 104 فیصل آباد 10 میں ن لیگ کے دانیال احمد 7,632 ووٹ کے ساتھ آگے  جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3,822 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 18 ہری پور کے ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار بابر نواز  برتری لئے ہوئے ہیں جبکہ شہرنا ز عمر ایوب دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

این اے 129 لاہور کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے حافظ میاں محمد نعمان نے 4,296 ووٹ لے کر سبقت حاصل کی، جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 2,848 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 143 ساہیوال میں ن لیگ کے محمد طفیل نے 13,150 ووٹ حاصل کیے، اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 929 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 میں ن لیگ کے محمود قادر خان 17,840 ووٹ کے ساتھ آگے  جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 6,897 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ن لیگ کی برتری

صوبائی اسمبلی کے نتائج میں بھی ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں  پی پی 73 سرگودھا میں میاں سلطان علی رانجھا 8,659 ووٹ کے ساتھ لیڈ پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 2,028 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر حلقوں میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے مضبوط پوزیشن قائم کی ہے  سوائے پی پی 269 مظفرگڑھ کے جہاں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 10,511 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں اور آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 6,456 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نتائج کا مجموعی جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے  تاہم حتمی اور سرکاری نتائج آنے تک صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles