پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان شاہینز نے دوحہ میں کھیلے گئے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بنگلادیش اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ابتدائی اننگز میں پاکستان شاہینز نے 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعاد مسعود 26 گیندوں پر 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جنہوں نے 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ معاز صداقت نے 23 رنز، جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور مجموعی طور پر ٹیم 125 رنز تک محدود رہی۔

رپون مونڈول نے بنگلادیش کی جانب سے عمدہ بولنگ کی اور 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رقیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایس ایم مہروب، جشن عالم اور عبدالغفار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے کی ٹیم بھی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بنا سکی، یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

سپر اوور کا فیصلہ

سپر اوور میں بنگلادیش اے صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے 7 رنز کا آسان ہدف صرف چار گیندوں پر مکمل کر کے ایونٹ کی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

پاکستان شاہینز کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے شاندار کمبی نیشن اور بہترین اعصاب کا ثبوت قرار دی جارہی ہے، جبکہ شائقین کرکٹ نے سنسنی خیز فائنل سے بھرپور لطف اٹھایا۔

Related Articles