ہری پور: این اے 18 ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کامیاب

ہری پور: این اے 18 ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن کے امیدوار  بابر نواز خان کامیاب

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کامیاب۔  مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے انہوں نے    163996 ووٹ حاصل کیئے۔

موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے 163996 ووٹ حاصل کیے ہیں، جب کہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 120220ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات میں  602 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آر او افس کو موصول ہو چکے ہین جس میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 163996 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امید وار شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں ہیں۔

دیگر امیدواروں کے ووٹوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد منظر نامہ واضح ہوگا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے فارم 45 کے نتائج کی آر ایم ایس سسٹم پر اندراج کا عمل بھی جاری ہے جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان متوقع ہے۔

ابھی آدھے پولنگ اسٹیشنزکے نتائج آنا باقی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز بھاری لیڈ کے ساتھ سبقت حاصل کئے ہوئے تاہم حتمی نتیجہ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
علاقائی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے، تاہم حتمی رزلٹ آنے تک صورت حال میں تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں تھے، تاہم اصل مقابلہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب، ن لیگی امیدوار بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان دیکھا گیا۔ حلقے کی یہ نشست پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کے 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد یہاں ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

حلقے میں ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا اور نتائج کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ مزید پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد حتمی صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق این اے 18 ہمیشہ سے سیاسی دلچسپی اور برادری نظام کے لحاظ سے اہم حلقہ رہا ہے، اس لیے یہاں ووٹرز کے رجحان میں آخری وقت تک تبدیلی کا امکان موجود رہتا ہے۔ حلقے میں شہرناز ایوب کی انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی بابر نواز کی حمایت میں بھرپور مہم چلائی  جس کے باعث مقابلہ مزید شدت اختیار کرگیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :تیرہ حلقوں میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل شروع

حلقے میں نتائج کی رفتار بڑھتے ہی انتخابی سرگرمیوں میں بھی ہلچل بڑھ گئی ہے اور مختلف انتخابی کیمپس میں کارکن مسلسل تازہ ترین اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں مقامی سطح پر یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ یہ مقابلہ آخری ووٹ تک دلچسپ رہے گا اور حتمی نتیجہ ہی تمام قیاس آرائیوں کو واضح کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا  جبکہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پولنگ ایجنٹس سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کا موازنہ کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے اسلام آباد اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھےملک بھر کے 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1 ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا تھا جب کہ 20 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار انتخابی عمل کی حفاظت پر مامورتھے۔

این اے 18 ہری پور میں 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو ا، جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہِرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی فیصل آباد کا حلقہ این اے 96 بھی ضمنی انتخاب کا مرکز ہے جہاں 16 امیدوار میدان میں ہیں

editor

Related Articles