کسان کارڈ رکھنے والے وہ کاشتکار جو کارڈ کے گم ہوجانے یا نئے کارڈ بنوانے سے متعلق جاننا چاہتے ہیں ان کےلیے نیا اعلان سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے کسانوں کو اہم معلومات فراہم کی ہیں، جس میں کسان کارڈ کے حامل افراد کو ہیلپ لائن نمبرز فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انھیں کارڈ گم ہونے کی صورت میں کیا اقدامات کرنے ہیں۔
محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے بتایا کہ کوئی کاشتکار اپنے کسان کارڈ کا پن کوڈ بھول گیا ہے تو بینک آف پنجاب کے ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کرکے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔
اس کے علاوہ کاشتکار نے کسان کارڈ سے کتنے کی خرید و فروخت کی ہے اس کی معلومات بھی باآسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کسی کا کسان کارڈ گم ہوجائے یا اسے کارڈ کو عارضی طور پر اسے بند کروانا ہے یا کسی کاشتکار کا کسان کارڈ گم ہوجائے اور وہ وہ اسے دوبارہ بنوانا چاہتا ہے تو بھی بینک آف پنجاب کے نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سال مئی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کے ذریعے قرض کی رقم ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

