بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارت داخلہ کی نئی ہدایات جاری

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارت داخلہ کی نئی ہدایات جاری

پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لود ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں تاکہ مسافر ویزا ہونے کے باوجود سفر سے محروم نہ ہوں۔

وزارت کے مطابق ہر شہری کو امیگریشن حکام کو قائل کرنا ضروری ہے اور اگر کسی مسافر کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو حکام اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ اقدامات پاکستان کے بین الاقوامی امیج کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ بعض شہری سینی گال کے ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا غیر شفاف طریقوں سے سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاکستانی ملازمت ویزا ہولڈرز کے لیے خوشخبری

ایسے اقدامات سے ملک کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اس لیے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ ان کے پاس ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہوں تاکہ امیگریشن حکام کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کو روک سکیں۔

حکام کی جانب سے ہر مسافر کی تصدیق کی جائے گی تاکہ غیر متوقع رکاوٹیں یا سفر کی ناکامی کے خطرات کم ہوں واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد شہریوں کو ہوائی اڈوں پر آف لود کرنے کی خبریں گردش میں رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر سے قبل تمام ضروری دستاویزات اور معلومات مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :متحدہ عرب امارات میں 2 سالہ ویزا حاصل کرنے کا سنہری مواقع

یہ اقدامات نہ صرف مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی شبیہ کو بھی مضبوط کریں گے کیونکہ شفاف اور مکمل معلومات کے ساتھ سفر کرنے والے شہری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو مثبت انداز میں پیش کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *