اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی اور چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ملاقات نہیں کر سکتے۔
اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ آج نہ قومی اسمبلی کا اجلاس چلنے دیا جائے گا اور نہ ہی سینیٹ کا سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا تاکہ اپنے موقف کو واضح کیا جا سکے۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کر چکے ہیں اور اب کوئی ایسا راستہ نہیں بچا جس کے ذریعے وہ اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکیں قبل ازیں راولپنڈی میں انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا واضح کیا کہ انہیں اور دیگر رہنماوں کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ خبربھی پڑھیں :سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم، منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنےکی تجویز پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ کل عدالتی حکم کے باوجود انہیں بانی سے نہیں ملنے دیا گیا اور پہلے بانی کی بہنوں کو بھی اڈیالہ روڈ پر حراست میں لیا گیا اور ان کی عزت کو مجروح کیا گیا جس کا مقصد بانی کو توڑنا تھا

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ کل پورا دن، پوری رات اور صبح تک انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر انہوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا۔

انہوں نے اس عمل کو غیر آئینی اور سیاسی انتقامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور پارٹی کارکنان کے حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ شب پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا دیا تھا، اور اب اس معاملے پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی جو ناکام ہوئی۔

editor

Related Articles