حادثاتی طو پر گاڑیاں ٹکرانے پر وزیر اعلی کے پی کے حواس باختہ ، دھمکیوں پر اترا ٓئے

حادثاتی طو پر گاڑیاں ٹکرانے پر وزیر اعلی کے پی کے حواس باختہ ، دھمکیوں پر اترا ٓئے

 اسلام آباد ہائی وے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی گاڑی کو ایک شہری کی گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد موقع پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وزیراعلیٰ کو سخت لہجے میں بات کرتے اور اس کی گاڑی کی چابی نکالنے کا کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی وے پر ایک گاڑی جس کا نمبرGAT-764 ہے حادثاتی طور پر وزیر اعلی کی گاڑی سے ٹکرا گئی ، وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی حواس باختہ ہو گئے جبکہ وزیر اعلی سے کہا کہ یہ حادثاتی طور پر گاڑی لگ گئی لیکن سہیل آفریدی نے کہا کہ تم نے جان بوجھ کر گاڑی ماری  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اغواء برائے 13 منٹ پہلی بار سنا، شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کے دعوے پر تبصرہ

سہیل آفریدی نے اپنے کارکنوں کو کہا کہ اس شخص سے گاڑی کی چاپی چھین لو ، تمہاری جرات کیسی ہوئی تم نے سی ایم کی گاڑی ٹھوکی ہے ۔

 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے  اس پر شدید رد عمل آیا ، بعض صارفین کا کنہا تھا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیر اعلی کا اس طرح کا رویہ کسی طور مناسب نہیں ، سہیل آفریدی کی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے پر کس قدر حواس باختہ ہیں

یہ بھی پڑھیں : لاہوریوں نے وزیراعلیٰٗ سہیل آفریدی کو مسترد کردیا، سوشل میڈیا پر #LahoreRejectsPTI ٹرینڈ کرنے لگا

روڈ پر حادثات ہوتے رہتے ہیں ، کسی حادثہ پر داد رسی کے بجائے اس طر ح کا رویہ وزیر اعلی کے منصب کو زیب ہیں دیتا۔

editor

Related Articles