جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے  بڑی خوشخبری

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے  بڑی خوشخبری

جرمنی میں ملازمت اور بہتر مستقبل کے خواہشمند پاکستانی ہنرمند اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے جرمنی میں ہنرمند افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے سے متعلق اہم معلومات جاری کردی ہیں .

 اہل پاکستانی شہری جرمنی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کے راستے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جرمنی میں ہنرمند افراد کیلئے مواقع

بیورو کے مطابق جرمنی کی مضبوط معیشت اور مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی ضرورت کے باعث تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کے لیے کام اور رہائش کے باقاعدہ راستے موجود ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :جرمنی میں غیر ملکی افراد کے لیے ملازمت ویزا حاصل کرنےکا سنہری موقع

رہائشی اجازت نامے کا مقصد ایسے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد کو جرمنی میں کام کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جو اپنی مہارت کے ذریعے وہاں کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

کن افراد کیلئے موقع موجود ہے؟

جاری کردہ معلومات کے مطابق ایسے افراد اس راستے کے تحت درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس ایسی تعلیمی قابلیت یا پیشہ ورانہ اہلیت موجود ہو جسے جرمنی میں متعلقہ معیار کے مطابق تسلیم کیا جاسکے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اپنی تعلیمی اسناد اور پیشہ ورانہ قابلیت کو درست طریقے سے جانچنا اور متعلقہ تقاضے پورے کرنا اہم ہوگا۔

ملازمت کی پیشکش ضروری

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے فرد کے پاس جرمنی کے کسی ادارے یا کمپنی کی جانب سے واضح اور مستند ملازمت کی پیشکش بھی ضروری ہے۔

ملازمت کا تعلق درخواست گزار کی تعلیم، تربیت یا پیشہ ورانہ مہارت سے ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کی قابلیت اور ملازمت کی نوعیت کے درمیان مطابقت بھی اہم شرط قرار دی گئی ہے۔

صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے اہم بات

صحت کے شعبے سمیت بعض مخصوص پیشوں میں اضافی شرائط بھی لاگو ہوسکتی ہیں۔ ان شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کو متعلقہ پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ضروری لائسنس اور دیگر اجازت نامے بھی حاصل کرنا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛جرمنی میں ملازمت، پاکستانی نوجوانوں کے لیے سنہری موقع آگیا

اس لیے درخواست دینے سے پہلے متعلقہ پیشے کے قواعد اور لائسنسنگ کی شرائط کا جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

درخواست دینے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟

بیورو نے جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست دینے سے پہلے اپنی تعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ قابلیت، ملازمت کی پیشکش اور متعلقہ شعبے کی لازمی شرائط کا مکمل جائزہ لیں۔

جرمنی میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے موجود مواقع پاکستانی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افراد کے لیے بیرون ملک پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے کا ایک اہم راستہ بن سکتے ہیں۔ تاہم رہائشی اجازت نامہ مقررہ شرائط پوری کرنے والے اہل افراد کو ہی متعلقہ قواعد کے تحت مل سکتا ہے۔

editor

Related Articles