سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے  سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور رہنما تحریک انصاف زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:سنگجانی جلسہ کیس : عمرایوب، وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر 2024 کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی،  جلسہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے زائد چلا تھا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب میں سخت زبان استعمال کی تھی۔

رواں برس 6 اکتوبر کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عدالت نے عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:9مئی مقدمات: عمر ایوب، زرتاج گُل اور شبلی فراز کو 10، 10 سال قید کی سزائیں

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گزشتہ سال اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *