جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسوب جائیدادوں کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا ہے، لاہور میں چار گھروں اور دو پلاٹوں کی موجودگی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کے بعد ذرائع کے مطابق اب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں بھی ایک قیمتی رہائشی گھر اور پلاٹ کی نشاندہی کا دعویٰ سامنے آیا ہے، اس نئی اطلاع نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں، جائیدادوں کی ملکیت اور مالی معاملات سے متعلق مزید سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
لاہور میں چار گھر اور دو پلاٹوں کا معاملہ
24 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ لاہور کی مختلف رہائشی سوسائٹیوں میں مولانا فضل الرحمان سے منسوب چار گھر اور دو پلاٹ موجود ہیں۔
ان جائیدادوں کے حوالے سے پارک ویو سٹی لاہور کے ڈائمنڈ بلاک کا معاملہ بھی سامنے آیا، جہاں مکان نمبر 142 کے رہائشیوں اور امان اللہ نامی شخص کے درمیان تنازع کی اطلاعات شائع ہوئیں،رپورٹس میں امان اللہ کو مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی اور فرنٹ مین قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے دونوں فریقین میں جھگڑا کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے ۔
ڈی ایچ اے میں لگژری گھر اور پلاٹ
اس معاملے میں اب ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ لاہور کے ڈی ایچ اے میں مولانا فضل الرحمان سے منسوب ایک انتہائی قیمتی اور لگژری رہائشی گھر موجود ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اسی علاقے میں ایک اضافی پلاٹ کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔
جائیدادیں کس کے نام پر ہیں؟
اس پورے معاملے کا اہم پہلو یہ ہے کہ کسی سیاسی رہنما سے منسوب جائیدادوں کی جانچ میں صرف یہ دیکھنا کافی نہیں ہوتا کہ وہ کس کے استعمال میں ہیں، بلکہ یہ معلوم کرنا بھی ضروری ہے کہ ان کا قانونی مالک کون ہے، خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی اور کیا متعلقہ اثاثے قانونی طور پر ظاہر کیے گئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان سے منسوب جائیدادوں کے حوالے سے امان اللہ کا نام بھی مختلف سامنے آیا ہے، اسلام آباد کی ایک رہائش گاہ کے سرکاری ریکارڈ میں بھی امان اللہ کو مالک بتایا گیا ہے۔
اثاثوں کے گوشوارے بھی اہم سوال
اس معاملے میں ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ لاہور اور ڈی ایچ اے میں بتائی جانے والی جائیدادیں کس کی ملکیت ہیں اور کیا ان کا ذکر متعلقہ انتخابی یا مالی گوشواروں میں موجود ہے؟
اگر کوئی جائیداد کسی دوسرے شخص کے نام پر ہے تو اس کے حقیقی مالی مفاد، خریداری کے ذرائع اور ممکنہ بینیفشل اونرشپ کی جانچ ضروری ہوگی، اسی طرح اگر کوئی اثاثہ متعلقہ قانون کے تحت ظاہر کرنا لازم تھا اور اسے ظاہر نہیں کیا گیا تو یہ معاملہ قانونی اور مالی تحقیقات کا متقاضی ہو سکتا ہے۔
تحقیقات کا دائرہ کہاں تک پہنچا؟
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات اور جائیدادوں کے حوالے سے نومبر 2026 میں ایف آئی اے، ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارروائیوں سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں، ان رپورٹس میں اسلام آباد کی رہائش گاہ اور دیگر جائیدادوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اصل معاملہ دستاویزات کی جانچ کا ہے
اب اس معاملے میں سب سے اہم ضرورت ذرائع کے دعوے کےمطابق لاہور کے چار گھروں، دو پلاٹوں اور ڈی ایچ اے کے لگژری گھر اور اضافی پلاٹ کا مکمل پراپرٹی ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔
متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، لینڈ ریکارڈ، رجسٹریشن حکام اور اثاثوں کے گوشواروں کا تقابلی جائزہ ہی یہ واضح کر سکتا ہے کہ ان جائیدادوں کے قانونی مالکان کون ہیں، انہیں کس رقم سے خریدا گیا ۔
