ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک

ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک

ایئرانڈیا حادثہ کے شواہد غائب ، امریکی تحقیقاتی اداروں کے ہاتھوں مودی سرکار کا پردہ چاک ہوگیا ۔

عیار مودی کی ایماء پربھارت نے امریکا کو ائیر انڈیا احمد آباد حادثہ کی تحقیقات کیلئے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کردیا ، اپنی ہٹ دھرمی، جھوٹ اور فریب کی عادت سے مجبور بھارت طیارہ حادثہ کے حقائق چھپانے کی تمام کوششیں بے سُود ہوگیں ۔

12جون 2025ء کو ائیر انڈیا کے تباہ کن حادثہ میں بھارتی پائلٹ کی غفلت  نے 260 افراد کی جان لے لی تھی۔

سابق سی آئی اے اہلکار  اور امریکی صحافی سارہ ایڈمز کا کہنا ہے کہ  امریکی تفتیشی ٹیم   کی تحقیق کے  مطابق  ایئر انڈیا  طیارہ کی تباہی پائلٹ کی لاپرواہی کے باعث ہوئی، بھارتی حکام اب بھی فلائٹ کے بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

سابق سی آئی اے اہلکار  نے کہا کہ  اگر پائلٹ کی لاپرواہی تھی  تو بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :احمد آباد طیارہ حادثہ: سبرامنیم سوامی کا وزیرِ اعظم مودی اور وزراء سے استعفے کا مطالبہ

امریکی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق امریکی حکام اور ایرو اسپیس ماہرین کا بتانا ہے کہ بھارتی پائلٹ  نے جان بوجھ  کر طیارے  کو تباہ کیا، بلیک باکس ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے انجن کا فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا تھا ، امریکی تفتیشی ٹیم  کو ملبے کی تصاویر لینے سے روکا گیا اور کچھ شواہد ان کے پہنچنے سے پہلے ہی غائب کردیئے گئے۔

 دی ٹیلی گراف کاکہنا ہے کہ  بھارتی حکام نے امریکی ماہرین  کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا کے  تجزیہ کیلئے  لیبارٹری میں جانے سے روک دیا تھا ۔

امریکی جریدہ وال اسٹریٹ جرنل نے بھی شواہد کی روشنی میں طیارہ جان بوجھ کر گرانے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

بھارتی عدالتوں، اداروں اور تحقیقاتی عمل پر امریکا کے عدم اعتماد نے مودی کی نام نہاد شفافیت کا پول کھول دیا ہے۔

editor

Related Articles