پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سینئر سیاسی رہنما سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں وہ ن لیگی قیادت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنی سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں ن لیگ کی جانب سے مختلف حلقوں میں سیاسی روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی، جس میں آئندہ سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران سردار میر اکبر خان نے بتایا کہ وہ اپنے کارکنوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی مسلم لیگ ن میں اپنی باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کے خلاف بھونکنے والا، ایکس پر بلال اے آئی (AI) اکاونٹ چلانے والا تحریک انصاف کا ورکر بے نقاب ہوگیا

انہوں نے کہا کہ فکری اور نظریاتی طور پر وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شریف کے زیادہ قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کی ہے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ان کے ساتھی جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر عوامی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی شمولیت سے خطے میں سیاسی توازن پر نمایاں اثر پڑے گا اور ن لیگ کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔

Related Articles