امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ گولڈ کارڈ نامی نئی امیگریشن اسکیم کا باضابطہ آغاز کیا جس کا مقصد دولت مند غیر ملکی شہریوں کے لیے امریکہ میں تیز رفتار مستقل رہائش اور مستقبل میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ کارڈ ویزا کیا ہے؟ یہ نیا ویزا پروگرام روایتی گرین کارڈ کے مقابلے میں ایک مالیاتی بنیاد پر خصوصی راستہ پیش کرتا ہے۔
اس کے تحت غیر امریکی شہری کم از کم 1,000,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری یا تعاون کے ذریعے امریکہ میں مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔ ویزا کی درخواست کیلئے پہلے 15,000 ڈالر کی پراسیسنگ فیس ادا کرنا ضروری ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ گولڈ کارڈ ایک خاص اور طاقتور رہائشی کارڈ ہوگا جو قانونی طور پر امریکہ میں رہائش، کام کرنے اور بعد میں شہریت کے مواقع فراہم کرے گا۔
گولڈ کارڈ کی اہم خصوصیات: فرد کے لیے: $1,000,000 سرمایہ کاری: کمپنیوں کے لیے (ملازمین کے لیے): $2,000,000 سرمایہ کاریویزے کی پراسیسنگ فیس: $15,000 پس منظر اور سیکیورٹی چیک کے بعد گرین کارڈ جیسی رہائش: مستقبل میں شہریت حاصل کرنے کا راستہ محفوظ
یہ اسکیم روایتی EB-5 سرمایہ کاری ویزا پروگرام کی جگہ لے گی جس میں پہلے نوکریوں کی تخلیق اور دیگر شرائط شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ڈالرز کی بارش، ٹرمپ انتظامیہ نے بڑے پیکج کی منظوری دیدی

