خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شوکت یوسف زئی کی جانب سے لکھے گئے خط سے متعلق سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاحال یہ خط موصول نہیں ہوا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر شوکت یوسف زئی کا خط انہیں موصول ہوا تو وہ اسے اہمیت نہیں دیں گے بلکہ پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :لانگ مارچ فوری روکیں، شوکت یوسفزئی کا بیرسٹر گوہر اور پارٹی قیادت کو خط
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شوکت یوسف زئی کے خط کے حوالے سے اپنے پریس کانفرنس میں سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو قابلِ غور نہیں سمجھتے۔
انہوں نے کہا کہ خط ابھی تک ان تک نہیں پہنچا، تاہم موصول ہونے کی صورت میں اسے پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا جائے گا۔
شوکت یوسفزئی کا خط مجھے نہیں ملا ، اگر آیا تو پھاڑ کر پھینک دونگا ، سہیل آفریدی pic.twitter.com/olueiA6LWY
— Adil Nizami (@AdilNizami10) September 29, 2026


