وفاقی کابینہ بے بھگوڑے عادل فاروق راجہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ’’ممنوع شخص‘‘ قرار دے دیا، سنگین پابندی عائد

وفاقی کابینہ بے بھگوڑے عادل فاروق راجہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ’’ممنوع شخص‘‘ قرار دے دیا، سنگین  پابندی عائد

بھگوڑے عادل فاروق راجہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن 11EE کے تحت ’’ممنوع شخص‘‘ قرار دینے سے متعلق سمری کی کابینہ ڈویژن نے منظوری دے دی ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق مذکورہ سمری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی ٹیم کے ساتھ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تیار کی گئی تھی۔ سمری میں تمام ضروری پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اسے منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کیا گیا، جہاں سے اسے منظور کر لیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد بھگوڑے عادل فاروق راجہ کو باضابطہ طور پر ’’ممنوع شخص‘‘ قرار دیے جانے کے اثرات بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ان پر مکمل سفری پابندی عائد ہو جائے گی اور وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان پر ملازمت سے متعلق پابندی بھی لاگو ہو گی اور وہ کسی بھی قسم کی ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بھگوڑے عادل فاروق راجہ پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان کا پاسپورٹ مزید تجدید کے قابل نہیں ہوگا اور اس کی غیر تجدید بھی اس فیصلے کا حصہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر مالی پابندیاں، یعنی فنانشل ایمبارگو نافذ ہوں گی اور کسی بھی قسم کے مالی لین دین پر قدغن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کے سابق مشیر شہزاد اکبر کالندن میں خود پر تیزاب پھینکنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

فیصلے کے تحت ان پر اسلحہ رکھنے یا اس سے متعلق کسی سرگرمی پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مزید برآں ان کی ہر قسم کی جائیداد ضبط کیے جانے کا اختیار بھی شامل ہے۔ اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے کوئی بھی شخص ان کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ یا تعامل نہیں کر سکے گا۔

اس کے علاوہ اگر ان کے خلاف ریڈ وارنٹس جاری کیے جاتے ہیں تو ان کے اثرات مزید بڑھ جائیں گے اور ان پر سخت نتائج مرتب ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ تمام اقدامات انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیے جا رہے ہیں اور ان پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *