ایس آئی ایف سی کی مربوط معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں نظر آرہے ہیں جہاں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغازہوا ہے ۔
پاکستانی معیشت میں استحکام کے بعد صنعتی شعبہ نئی توانائی کے ساتھ متحرک ہے اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان کا مینوفیکچرنگ شعبہ فروری 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر پیداوار بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی ہے ۔
حبیب بینک لمیٹڈ ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس دسمبر 2025 میں 52.8 تک پہنچ گیا، جو مسلسل توسیع کی واضح علامت ہے۔
گزشتہ نو ماہ میں نئے آرڈرز بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیےگئے، جو ملکی پیداواری طلب میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے معاشی ترقی اور امن میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں مسلسل دوسرے ماہ بھی جاری ہے ، صنعتی شعبہ مزید استحکام کی جانب گامزن ہے اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں تاریخ ساز واپسی کے بعد برآمدی آرڈرز میں چھ ماہ بعد مثبت رجحان نظر آرہا ہے ۔
پاکستان میں کاروباری اعتماد جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت ملی اور ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کے باعث روزگار کے مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ۔
یہ بھی پڑھیں :مہنگائی میں کمی یا اضافہ؟، ادارہ شماریات کے نئے اعدادوشماری جاری
صنعتی شعبے میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔
پاکستانی صنعتی شعبہ میں تاریخ ساز بحالی، پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن
ایس آئی ایف سی کی مربوط معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغاز pic.twitter.com/zBUwG3majz— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 5, 2026

