ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں آج پھر آسمان پر پہنچ چکی ہیں ، مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 3200 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 467962 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 2743 روپے اضافے کے بعد 401201 روپے ہوگیا۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 338 روپے بڑھ کر 8361 روپے ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 32 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4456 ڈالر کا ہوگیا ہے ، ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔