کراچی میں کچرا جلانے پر اب جیل ہوگی ، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

کراچی میں کچرا جلانے پر اب جیل ہوگی ، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

کراچی والے ہوشیار ، حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سڑکوں پر کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں کچرا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ، کراچی میں 14 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہوتا ہے صرف ضلع وسطی میں ہی یومیہ تین ہزار ٹن کچرا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے کہا کہ دو روز قبل وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں ٹاؤن چیئرمین نے کچرا جلانے کے حوالے سے شکایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے احکامات دیے ہیں کہ جہاں پر بھی اس قسم کے واقعات ہوں گے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور گرفتار بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

 طارق نظامانی کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس سے دفعہ 144 کا نفاذ کرواتے رہے ہیں اور ہمارے اس قسم کے واقعات کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں، کچھ لوگ لاعلمی میں کچرا جلادیتے ہیں جنہیں ماحولیاتی آلودگی کا علم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈی ایم سیز یہ معاملات دیکھتی تھیں تو تین ہزار سے زائد کچرا کنڈیاں ہوتی تھیں، ہم نے تقریباً 25 سو سے زائد ایسے واقعات کو روک چکے ہیں۔

اس سے قبل کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فٹ پاتھوں، سڑکوں اور سروس روڈز پر قائم تجاوزات اور سٹنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف کارروائی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔

editor

Related Articles